وَمِنْ دُونِهِمَا جَنَّتَانِ[62] فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ[63] مُدْهَامَّتَانِ[64] فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ[65] فِيهِمَا عَيْنَانِ نَضَّاخَتَانِ[66] فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ[67]
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد] اور ان دو (باغوں) کے علاوہ اور دوباغ ہیں۔ [62] تو تم دونوں اپنے رب کی نعمتوں میں سے کس کس کو جھٹلاؤ گے ؟ [63] دونوں سیاہی مائل گہرے سبز ہیں۔ [64] تو تم دونوں اپنے رب کی نعمتوں میں سے کس کس کو جھٹلاؤ گے ؟ [65] ان دونوں میں جوش مارتے ہوئے دو چشمے ہیں۔ [66] تو تم دونوں اپنے رب کی نعمتوں میں سے کس کس کو جھٹلاؤ گے ؟ [67] ........................................
[ترجمہ محمد جوناگڑھی] اور ان کے سوا دو جنتیں اور ہیں [62] پس تم اپنے پرورش کرنے والے کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ [63] جو دونوں گہری سبز سیاہی مائل ہیں [64] بتاؤ اب اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ [65] ان میں دو (جوش سے) ابلنے والے چشمے ہیں [66] پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ [67]۔ ........................................
[ترجمہ فتح محمد جالندھری] اور ان باغوں کے علاوہ دو باغ اور ہیں [62] تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ [63] دونوں خوب گہرے سبز [64] تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ [65] ان میں دو چشمے ابل رہے ہیں [66] تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ [67]۔ ........................................
|