فَلَا أُقْسِمُ بِمَا تُبْصِرُونَ[38] وَمَا لَا تُبْصِرُونَ[39] إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ[40] وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍ قَلِيلًا مَا تُؤْمِنُونَ[41] وَلَا بِقَوْلِ كَاهِنٍ قَلِيلًا مَا تَذَكَّرُونَ[42] تَنْزِيلٌ مِنْ رَبِّ الْعَالَمِينَ[43]
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد] پس نہیں! میں قسم کھاتا ہوں اس کی جسے تم دیکھتے ہو! [38] اور جسے تم نہیں دیکھتے! [39] بلاشبہ یہ (قرآن) یقینا ایک معزز پیغام لانے والے کا قول ہے۔ [40] اور یہ کسی شاعرکا قول نہیں، تم بہت کم ایمان لاتے ہو۔ [41] اور نہ کسی کاہن کا قول ہے، تم بہت کم نصیحت پکڑتے ہو۔ [42] (یہ) جہانوں کے رب کی طرف سے اتارا ہوا ہے۔ [43] ........................................
[ترجمہ محمد جوناگڑھی] پس مجھے قسم ہے ان چیزوں کی جنہیں تم دیکھتے ہو [38] اور ان چیزوں کی جنہیں تم نہیں دیکھتے [39] کہ بیشک یہ (قرآن) بزرگ رسول کا قول ہے [40] یہ کسی شاعر کا قول نہیں (افسوس) تمہیں بہت کم یقین ہے [41] اور نہ کسی کاہن کا قول ہے، (افسوس) بہت کم نصیحت لے رہے ہو [42] (یہ تو) رب العالمین کا اتارا ہوا ہے [43]۔ ........................................
[ترجمہ فتح محمد جالندھری] تو ہم کو ان چیزوں کی قسم جو تم کو نظر آتی ہیں [38] اور ان کی جو نظر میں نہیں آتیں [39] کہ یہ (قرآن) فرشتہٴ عالی مقام کی زبان کا پیغام ہے [40] اور یہ کسی شاعر کا کلام نہیں۔ مگر تم لوگ بہت ہی کم ایمان لاتے ہو [41] اور نہ کسی کاہن کے مزخرفات ہیں۔ لیکن تم لوگ بہت ہی کم فکر کرتے ہو [42] یہ تو) پروردگار عالم کا اُتارا (ہوا) ہے [43]۔ ........................................
|