وَلَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ الْأَقَاوِيلِ[44] لَأَخَذْنَا مِنْهُ بِالْيَمِينِ[45] ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِينَ[46] فَمَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ عَنْهُ حَاجِزِينَ[47] وَإِنَّهُ لَتَذْكِرَةٌ لِلْمُتَّقِينَ[48] وَإِنَّا لَنَعْلَمُ أَنَّ مِنْكُمْ مُكَذِّبِينَ[49] وَإِنَّهُ لَحَسْرَةٌ عَلَى الْكَافِرِينَ[50] وَإِنَّهُ لَحَقُّ الْيَقِينِ[51] فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ[52]
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد] اور اگر وہ ہم پر کوئی بات بنا کر لگا دیتا۔ [44] تو یقینا ہم اس کو دائیں ہاتھ سے پکڑتے۔ [45] پھر یقینا ہم اس کی جان کی رگ کاٹ دیتے۔ [46] پھر تم میں سے کوئی بھی( ہمیں) اس سے روکنے والا نہ ہوتا۔ [47] اور بے شک یہ (قرآن) ڈرنے والوں کے لیے یقینا ایک نصیحت ہے۔ [48] اور بلاشبہ یقینا ہم جانتے ہیں کہ بے شک تم میں سے کچھ لوگ جھٹلانے والے ہیں۔ [49] اور بے شک وہ یقینا کافروں کے لیے حسرت (کا باعث) ہے۔ [50] اور بلاشبہ وہ یقینا ثابت شدہ یقین ہے۔ [51] پس اپنے بہت عظمت والے رب کے نام کی تسبیح کر۔ [52] ........................................
[ترجمہ محمد جوناگڑھی] اور اگر یہ ہم پر کوئی بھی بات بنا لیتا [44] تو البتہ ہم اس کا داہنا ہاتھ پکڑ لیتے [45] پھر اس کی شہ رگ کاٹ دیتے [46] پھر تم میں سے کوئی بھی مجھے اس سے روکنے واﻻ نہ ہوتا [47] یقیناً یہ قرآن پرہیزگاروں کے لیے نصیحت ہے [48] ہمیں پوری طرح معلوم ہے کہ تم میں سے بعض اس کے جھٹلانے والے ہیں [49] بیشک (یہ جھٹلانا) کافروں پر حسرت ہے [50] اور بیشک (و شبہ) یہ یقینی حق ہے [51] پس تو اپنے رب عظیم کی پاکی بیان کر [52]۔ ........................................
[ترجمہ فتح محمد جالندھری] اگر یہ پیغمبر ہماری نسبت کوئی بات جھوٹ بنا لاتے [44] تو ہم ان کا داہنا ہاتھ پکڑ لیتے [45] پھر ان کی رگ گردن کاٹ ڈالتے [46] پھر تم میں سے کوئی (ہمیں) اس سے روکنے والا نہ ہوتا [47] اور یہ (کتاب) تو پرہیزگاروں کے لئے نصیحت ہے [48] اور ہم جانتے ہیں کہ تم میں سے بعض اس کو جھٹلانے والے ہیں [49] نیز یہ کافروں کے لئے (موجب) حسرت ہے [50] اور کچھ شک نہیں کہ یہ برحق قابل یقین ہے [51] سو تم اپنے پروردگار عزوجل کے نام کی تنزیہ کرتے رہو [52]۔ ........................................
|