قَالَ فَاهْبِطْ مِنْهَا فَمَا يَكُونُ لَكَ أَنْ تَتَكَبَّرَ فِيهَا فَاخْرُجْ إِنَّكَ مِنَ الصَّاغِرِينَ[13] قَالَ أَنْظِرْنِي إِلَى يَوْمِ يُبْعَثُونَ[14] قَالَ إِنَّكَ مِنَ الْمُنْظَرِينَ[15]
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد] فرمایا پھر اس سے اتر جا، کیونکہ تیرے لیے یہ نہ ہوگا کہ تو اس میں تکبر کرے۔ سو نکل جا، یقینا تو ذلیل ہونے والوں میں سے ہے۔ [13] اس نے کہا مجھے اس دن تک مہلت دے جب یہ اٹھائے جائیں گے۔ [14] فرمایا بے شک تو مہلت دیے جانے والوں سے ہے۔ [15] ........................................
[ترجمہ محمد جوناگڑھی] حق تعالیٰ نے فرمایا آسمان سے اتر تجھ کو کوئی حق حاصل نہیں کہ تو آسمان میں ره کر تکبر کرے سو نکل بے شک تو ذلیلوں میں سے ہے [13] اس نے کہا کہ مجھ کو مہلت دیجئے قیامت کے دن تک [14] اللہ تعالیٰ نے فرمایا تجھ کو مہلت دی گئی [15]۔ ........................................
[ترجمہ فتح محمد جالندھری] فرمایا تو (بہشت سے) اتر جا تجھے شایاں نہیں کہ یہاں غرور کرے پس نکل جا۔ تو ذلیل ہے [13] اس نے کہا کہ مجھے اس دن تک مہلت عطا فرما جس دن لوگ (قبروں سے) اٹھائے جائیں گے [14] فرمایا (اچھا) تجھ کو مہلت دی جاتی ہے [15]۔ ........................................
|