تفسير ابن كثير



تفسیر سورۃ النجم:

صحیح بخاری میں سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سب سے پہلی سورت جس میں سجدہ تھا سورۃ النجم اتری ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے پیچھے جتنے تھے سب نے سجدہ کیا لیکن ایک شخص کو میں نے دیکھا کہ اس نے اپنی مٹھی میں مٹی لے کر اسی پر سجدہ کر لیا پھر میں نے دیکھا کہ وہ اس کے بعد کفر کی حالت میں ہی مارا گیا یہ امیہ بن خلف تھا۔ (صحیح بخاری:1067) لیکن اس میں ایک اشکال یہ ہے کہ دوسری روایت میں ہے کہ یہ عتبہ بن ربیعہ تھا۔