تفسير ابن كثير



تفسیر سورۃ التین:

سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے سفر میں دو رکعتوں میں سے کسی ایک میں یہ سورۃ پڑھ رہے تھے، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ اچھی آواز اور اچھی قرأت کسی کی نہیں سنی۔ [صحيح بخاري: 767‏‏‏‏]