تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 5) تَنْزِيْلَ الْعَزِيْزِ الرَّحِيْمِ: یعنی یہ کسی بے اختیار اور بے بس شخص کا کلام نہیں جس کے جھٹلانے کی کوئی پروا نہ ہو، بلکہ اس اللہ تعالیٰ کا نازل کردہ ہے جو سب پر غالب ہے، اس کے مقابلے میں نہ کوئی اپنا کلام لا سکتا ہے نہ اس کے کلام کو نافذ ہونے سے کوئی طاقت روک سکتی ہے اور نہ اسے جھٹلا کر کوئی اس کی گرفت سے بچ سکتا ہے۔ ساتھ ہی وہ بے حد رحم والا بھی ہے کہ اس نے تمھاری ہدایت کے لیے رسول بھیجا، کتاب نازل فرمائی، پھر تمھیں مہلت دی اور جھٹلانے پر فوراً نہیں پکڑا۔



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.