تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 25) مَا لَكُمْ لَا تَنَاصَرُوْنَ: تَنَاصَرُوْنَ (تفاعل) اصل میں تَتَنَاصَرُوْنَ ہے، ایک تاء تخفیف کے لیے حذف کر دی ہے۔ باب تفاعل میں تشارک ہوتا ہے، تَنَاصَرَ ایک دوسرے کی مدد کرنا۔ اعمال کے محاسبے کے ساتھ ساتھ انھیں ذلیل کرنے کے لیے اور ان کے خداؤں کی بے بسی ظاہر کرنے کے لیے ایک سوال یہ ہوگا کہ تم تو کہا کرتے تھے: «‏‏‏‏نَحْنُ جَمِيْعٌ مُّنْتَصِرٌ» [ القمر: ۴۴ ] ہم ایک جماعت ہیں جو بدلا لے کر رہنے والے ہیں۔ یا جیسا کہ تمھارا دعویٰ تھا کہ قیامت کے دن ہمارے معبود ہمیں بچا لیں گے، اب تمھیں کیا ہوا کہ تم ایک دوسرے کی مدد نہیں کر رہے؟



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.