تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 37) بَلْ جَآءَ بِالْحَقِّ: یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا آنا حق ہے اور آپ جو کتاب اور شریعت لے کر آئے ہیں وہ بھی حق ہے۔

وَ صَدَّقَ الْمُرْسَلِيْنَ: اور آپ نے تمام رسولوں کی تصدیق کی ہے۔ تصدیق کا معنی سچا قرار دینا ہے، یہاں اس سے کئی معانی مراد ہیں، ایک یہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے آنے کے ساتھ پہلے رسولوں کا سچا ہونا ثابت ہو گیا، کیونکہ انھوں نے آپ کی آمد کی پیش گوئی کی تھی، اگر آپ تشریف نہ لاتے تو ان کا سچا ہونا ثابت نہ ہوتا۔ دوسرا یہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے رسولوں کی تصدیق کی، ان پر ایمان لائے اور انھیں اور ان کی لائی ہوئی شریعت کو سچا قرار دیا۔



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.