تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 46) بَيْضَآءَ لَذَّةٍ لِّلشّٰرِبِيْنَ: بَيْضَآءَ أَبْيَضُ کی مؤنث ہے، سفید۔ کھانے پینے کی چیزوں میں سب سے پہلی مرغوب یا نامرغوب چیز ان کا رنگ ہے، اس کے بعد ان کی لذت ہے۔ دنیا کی شرابیں عموماً بد رنگ ہوتی ہیں اور اتنی بد ذائقہ اور بدبودار ہوتی ہیں کہ پینے والے کا منہ بگڑ بگڑ جاتا ہے، جبکہ جنت کی شراب کا رنگ نہایت سفید ہو گا اور پینے والوں کے لیے بہت لذیذ ہو گی، جس میں سے کستوری کی خوشبو آئے گی، جیسا کہ فرمایا: «‏‏‏‏خِتٰمُهٗ مِسْكٌ» ‏‏‏‏ [ المطففین: ۲۶ ] اس کی مہر کستوری ہو گی۔ لِلشّٰرِبِيْنَ (جمع) لانے میں اشارہ ہے کہ شراب کا دور مجلس احباب میں چلے گا۔



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.