تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 97) قَالُوا ابْنُوْا لَهٗ بُنْيَانًا …: بُنْيَانًا کی تنوین تعظیم کی ہے۔ الْجَحِيْمِ خوب بھڑکائی ہوئی آگ، یہ حَجَمَ فُلَانٌ النَّارَ (ف) (فلاں نے آگ خوب بھڑکائی) سے مشتق ہے۔ دلیل میں لاجواب ہونے پر انھوں نے فیصلہ کیا کہ ابراہیم(علیہ السلام) کے لیے ایک بڑی عمارت بناؤ، اسے ایندھن سے بھر کر آگ لگاؤ اور جب وہ خوب بھڑک اٹھے تو ابراہیم(علیہ السلام) کو اس میں پھینک دو۔ اس چار دیواری یا عمارت کا بلند اور بڑا ہونا تو بُنْيَانًا کے لفظ اور اس کی تنوین سے ظاہر ہو رہا ہے، مگر اس کی پیمائش کسی معتبر ذریعے سے ہم تک نہیں پہنچی۔



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.