تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 167تا170) وَ اِنْ كَانُوْا لَيَقُوْلُوْنَ اصل میں وَ إِنَّهُمْ كَانُوْا يَقُوْلُوْنَ تھا۔ دلیل اس کی لَيَقُوْلُوْنَ پر آنے والا لام ہے، جس کی وجہ سے إِنَّ کو إِنْ کر دیا اور هُمْ کو حذف کر دیا۔ ان آیات کی تفسیر کے لیے دیکھیے سورۂ فاطر (۴۲) اور سورۂ انعام (۱۵۶، ۱۵۷) یعنی یہ لوگ کہا کرتے تھے کہ گزشتہ لوگوں کی طرح ہمارے پاس کوئی پیغمبر آتا، یا ہم پر اللہ کی طرف سے کوئی کتاب نازل ہوتی تو ہم اللہ کے چنے ہوئے بندے ہوتے۔ مگر جب یہ کتاب ان کے پاس آ گئی تو انھوں نے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ اب اس انکار کا نتیجہ وہ بہت جلدی جان لیں گے۔



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.