تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 28) قُرْاٰنًا عَرَبِيًّا غَيْرَ ذِيْ عِوَجٍ …: قُرْاٰنًا عَرَبِيًّا کی تفسیر کے لیے دیکھیے سورۂ یوسف (۲) غَيْرَ ذِيْ عِوَجٍ میں تنوین کی وجہ سے نفی عام ہو گئی ہے، یعنی اس میں کسی قسم کی کوئی کجی نہیں۔ یہ مفہوم غَيْرَ مُعَوَّجٍ (جو کجی والا نہیں) سے حاصل نہیں ہو سکتا تھا۔ تفسیر کے لیے دیکھیے سورۂ کہف کی آیت (۱) یہ دونوں آیات اگلی آیت میں آنے والی مثال کے لیے تمہید کے طور پر بیان ہوئی ہیں۔



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.