تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 72،71)اِذِ الْاَغْلٰلُ فِيْۤ اَعْنَاقِهِمْ …: الْاَغْلٰلُ غُلٌّ (غین کے ضمہ کے ساتھ) کی جمع ہے، طوق۔ السَّلٰسِلُ سِلْسِلَةٌ کی جمع ہے، زنجیریں۔ ان آیات کی تفسیر کے لیے دیکھیے سورۂ رعد (۵)۔

يُسْحَبُوْنَ سَحَبَ يَسْحَبُ سَحْبًا (ف) گھسیٹ کر لے جانا۔ يُسْجَرُوْنَ سَجَرَ يَسْجُرُ سَجْرًا (ن) التَّنُّوْرَ تنور میں ایندھن جھونکنا۔ یعنی اللہ کی آیات کو جھٹلانے اور ان کے بارے میں کج بحثی کرنے والے ان کفار کو جب پیاس لگے گی تو فرشتے انھیں گھسیٹتے ہوئے اس جگہ لے جائیں گے جہاں شدید گرم پانی ابل رہا ہو گا۔ وہاں سے گرم پانی پلانے کے بعد انھیں پھر ان کی اصل جگہ جہنم میں ایندھن کی طرح جھونک دیا جائے گا۔ دیکھیے سورۂ صافات (۶۶ تا ۶۸) کی تفسیر۔



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.