تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 76) اُدْخُلُوْۤا اَبْوَابَ جَهَنَّمَ خٰلِدِيْنَ فِيْهَا …: اُدْخُلُوْۤا کی مناسبت سے فَبِئْسَ مَدْخَلُ الْمُتَكَبِّرِيْنَ (متکبروں کے داخل ہونے کی جگہ بری) ہونا چاہیے تھا، مگر خٰلِدِيْنَ فِيْهَا کی مناسبت سے فَبِئْسَ مَثْوَى الْمُتَكَبِّرِيْنَ فرمایا، یعنی وہ متکبرین کے رہنے کی بری جگہ ہے۔ مَثْوَى الْمُتَكَبِّرِيْنَ کے لفظ سے یہ بھی ظاہر ہے کہ جہنم میں ہمیشہ کے لیے داخل ہونے کا باعث تکبر ہے، جس نے انھیں اللہ کی آیات کو جھٹلانے پر اور ان کے بارے میں جدال پر ابھارا، جس جدال کی مذمت اس سورت کا ایک بنیادی موضوع ہے۔



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.