تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 51) وَ اِذَاۤ اَنْعَمْنَا عَلَى الْاِنْسَانِ اَعْرَضَ وَ نَاٰ بِجَانِبِهٖ: نَأٰي يَنْأٰي نَأْيًا (ف) دور ہونا۔ یہ فعل لازم ہے، بِجَانِبِهٖ پر آنے والی باء کے ساتھ متعدی ہو گیا، اس لیے نَاٰ بِجَانِبِهٖ کا معنی ہے اپنا پہلو دور کر لیتا ہے۔ پچھلی آیت میں کافر انسان کا قول بیان ہوا ہے، اس آیت میں اس کا حال بیان ہوا ہے۔ اس آیت کی تفسیر کے لیے دیکھیے سورۂ یونس (۱۲)۔ ہود(11،10) اور سورۂ زمر (۴۹)۔