تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 74) اِنَّ الْمُجْرِمِيْنَ فِيْ عَذَابِ جَهَنَّمَ خٰلِدُوْنَ: ایمان والوں کا حسنِ انجام بیان کرنے کے بعد کفار کا انجام بد بیان فرمایا۔ یہاں الْمُجْرِمِيْنَ سے مراد کفار ہیں، کیونکہ ان کا ذکر مُسْلِمِيْنَ کے مقابلے میں آیا ہے اور جہنم میں ہمیشہ رہنے والے کفار ہی ہیں۔ سورۂ مطففین میں بھی کفار کے لیے الَّذِيْنَ اَجْرَمُوْا کا لفظ استعمال ہوا ہے، فرمایا: «‏‏‏‏اِنَّ الَّذِيْنَ اَجْرَمُوْا كَانُوْا مِنَ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا يَضْحَكُوْنَ» ‏‏‏‏ [ المطففین: ۲۹ ] بے شک وہ لوگ جنھوں نے جرم کیے، ان لوگوں پر جو ایمان لائے، ہنسا کرتے تھے۔



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.