تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 89) فَاصْفَحْ عَنْهُمْ وَ قُلْ سَلٰمٌ …: یعنی آپ کی فریاد ہم نے سن لی، اب ہم جانیں اور وہ، آپ ان سے درگزر کریں اور ان سے براء ت اور قطع تعلق کے اظہار کے لیے کہہ دیں کہ سلام ہے۔ چنانچہ وہ بہت جلد جان لیں گے کہ ان کے ایمان نہ لانے کا انجام کیا ہوتا ہے۔