تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 50) اِنَّ هٰذَا مَا كُنْتُمْ بِهٖ تَمْتَرُوْنَ: یعنی یہ ہے وہ جہنم جس کا تمھیں یقین نہیں تھا۔ فرشتے انھیں جہنم کی مار دے دے کر جتلائیں گے کہ یہ وہ آگ ہے جس میں تم شک کرتے تھے اور جسے تم جھٹلایا کرتے تھے۔ دیکھیے سورۂ طور (۱۳ تا ۱۵)۔