تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 57) فَضْلًا مِّنْ رَّبِّكَ ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيْمُ: یعنی جنت میں داخلہ کسی کے استحقاق یا اعمال کی وجہ سے نہیں ہو گا بلکہ محض اللہ کے فضل سے ہو گا، کیونکہ آدمی جتنے اعمال بھی کرے وہ اللہ تعالیٰ کی ایک نعمت کا بدل نہیں ہو سکتے۔ اس سے پہلے آیت (۴۲) کی تفسیر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث گزر چکی ہے کہ کسی بھی شخص کو اس کا عمل جنت میں داخل نہیں کرے گا، وہاں ملاحظہ فرمائیں۔



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.