تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 11)هٰذَا هُدًى: یعنی یہ قرآن سراسر ہدایت ہے۔ هُدًى مصدر بمعنی اسم فاعل برائے مبالغہ ہے، جیسے زَيْدٌ عَدْلٌ کا مطلب یہ ہے کہ زید اتنا عادل ہے کہ سراپا عدل ہے۔ هٰذَا هُدًى کے معنی کی ایک تعبیر یہ ہے کہ یہ قرآن ہدایت میں کامل ہے۔ زمخشری نے فرمایا: هٰذَا هُدًى کا مطلب یہ ہے کہ یہ قرآن ہدایت میں کامل ہے، جیسے تم کہتے ہو زَيْدٌ رَجُلٌ یعنی زید رجولیت میں کامل ہے۔

وَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا بِاٰيٰتِ رَبِّهِمْ …: رِجْزٍ کا لفظ عذاب کی سخت ترین صورتوں پر بولا جاتا ہے۔



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.