تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 3) وَ يَنْصُرَكَ اللّٰهُ نَصْرًا عَزِيْزًا: چوتھی اور آخری نعمت یہ ہے کہ نصرِ عزیزکا ذکر اپنے سب سے باعظمت نام اللہ کے ساتھ فرمایا، تاکہ اس کی اہمیت واضح ہو۔ یعنی اللہ تعالیٰ آپ کی ایسی مدد فرمائے گا جس سے آپ کو عزت و قوت اور غلبہ حاصل ہو گا اور آپ کے دشمن عاجز اور مغلوب ہو جائیں گے۔ یہاں مبالغے کے لیے عزیز کی نسبت نصر کی طرف فرمائی ہے، ورنہ عزیز تو اس کے نتیجے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہونا ہی ہے۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے کہتے ہیں: فُلاَنٌ نَهَارُهُ صَائِمٌ وَلَيْلُهُ قَائِمٌ فلاں کا دن روزہ رکھنے والا اور رات قیام کرنے والی ہے۔



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.