تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 23) سُنَّةَ اللّٰهِ الَّتِيْ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلُ …: مراد اللہ تعالیٰ کی وہ سنت ہے جو اس کے انبیاء کو جھٹلانے والی اقوام کے بارے میں ہمیشہ سے جاری ہے کہ جب وہ حد سے گزر جاتی ہیں تو انھیں ایسی سزا دی جاتی ہے کہ انھیں کوئی حمایتی ملتا ہے نہ مددگار اور اللہ تعالیٰ کی اس سنت میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی۔ ہاں عذاب کئی طرح سے آ سکتا ہے، قدرتی آفات کے ساتھ بھی، جیسا کہ قومِ نوح، عاد و ثمود اور آلِ فرعون پر آیا اور مومن بندوں کے ہاتھوں بھی، جیسا کہ فرمایا: «‏‏‏‏قَاتِلُوْهُمْ يُعَذِّبْهُمُ اللّٰهُ بِاَيْدِيْكُمْ» [ التوبۃ: ۱۴ ] ان سے لڑو، اللہ انھیں تمھارے ہاتھوں سے عذاب دے گا۔



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.