تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 24) وَ يَطُوْفُ عَلَيْهِمْ غِلْمَانٌ لَّهُمْ: اس کی وضاحت کے لیے دیکھیے سورۂ دہر (۱۹) اور سورۂ واقعہ (18،17) کی تفسیر۔

كَاَنَّهُمْ لُؤْلُؤٌ مَّكْنُوْنٌ: یعنی ان کی خوب صورتی، سفیدی اور پاکیزگی کا یہ عالم ہو گا جیسے موتی ابھی اپنی سیپ ہی میں محفوظ ہوں، یا جواہرات والی ڈبیا میں اس طرح چھپا کر رکھے ہوئے ہوں کہ نہ ان پر گرد و غبار کا کوئی ذرہ پڑا ہو اور نہ وہ ہاتھ لگنے سے میلے ہوئے ہوں۔ دوسرے لفظوں میں وہ اتنے خوب صورت اور صاف ستھرے ہوں گے کہ چھونے سے میلے ہوتے ہوں گے۔



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.