تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 43) اَمْ لَهُمْ اِلٰهٌ غَيْرُ اللّٰهِ: یا پھر اللہ تعالیٰ کے سوا ان کا کوئی اور معبود ہے جو عبادت کا مستحق ہے اور نفع و نقصان کا اختیار رکھتا ہے۔

سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا يُشْرِكُوْنَ: مَا موصولہ بھی ہو سکتا ہے اور مصدریہ بھی۔ موصولہ ہو تو معنی ہے پاک ہے اللہ اس سے جو وہ شریک بناتے ہیں۔ مصدریہ ہو تو معنی ہے پاک ہے اللہ ان کے شریک بنانے سے۔ یعنی اللہ تعالیٰ ان کے شرک سے اور بنائے ہوئے شریکوں سے پاک ہے، اس کا کوئی شریک نہیں۔ ان لوگوں کے بنائے ہوئے معبودوں کا حقیقت میں کوئی وجود نہیں، یہ محض اپنے وہم و گمان کی پوجا کر رہے ہیں۔



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.