تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 49) وَ مِنَ الَّيْلِ فَسَبِّحْهُ: اس سے مراد مغرب اور عشاء ہے۔

وَ اِدْبَارَ النُّجُوْمِ: اس سے مراد فجر کی فرض نماز ہے۔ بعض حضرات نے اس سے مراد فجر کی نماز سے پہلے کی دو رکعتیں لی ہیں، مگر امام طبری فرماتے ہیں کہ یہاں فَسَبِّحْهُ امر کا صیغہ ہے جو فرض کے لیے ہے، اس لیے اس سے مراد فرض رکعتیں ہیں۔

خلاصہ یہ ہے کہ ان آیات میں پانچوں نمازوں کا حکم ہے، اس طرح کہ حِيْنَ تَقُوْمُ میں ظہر و عصر کا، مِنَ الَّيْلِ میں مغرب و عشاء کا اور اِدْبَارَ النُّجُوْمِ میں فجر کی نماز کا ذکر ہے۔ (واللہ اعلم)



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.