تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 53) وَ الْمُؤْتَفِكَةَ اَهْوٰى: الْمُؤْتَفِكَةَ اِئْتَفَكَ (افتعال) سے اسم فاعل ہے، الٹنے والی۔ مراد قوم لوط ہے۔ سورۂ حاقہ (۹) میں الْمُؤْتَفِكٰتُ جمع کے ساتھ آیا ہے، مراد الٹ جانے والی بستیاں ہے۔ اَهْوٰى هَوٰي يَهْوِيْ (ض) گرنا۔ أَهْوٰي يُهْوِيْ (افعال) گرانا۔ ان کے اس نام کی وجہ کے لیے دیکھیے سورۂ ہود (۸۲) اور سورۂ حجر (۷۴)۔



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.