تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 56) هٰذَا نَذِيْرٌ مِّنَ النُّذُرِ الْاُوْلٰى: یعنی یہ رسول بھی ان ہلاک کی جانے والی قوموں کو ڈرانے والے پہلے رسولوں کی جماعت کا ایک فرد ہے، جو تمھیں ڈرانے کے لیے بھیجا گیا ہے۔ اس کا آنا کوئی انوکھی بات نہیں جو تمھاری سمجھ میں نہ آ رہی ہو، جیسا کہ فرمایا: «‏‏‏‏قُلْ مَا كُنْتُ بِدْعًا مِّنَ الرُّسُلِ» ‏‏‏‏ [ الأحقاف: ۹ ] کہہ دے میں رسولوں میں سے کوئی انوکھا نہیں ہوں۔



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.