تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 61) وَ اَنْتُمْ سٰمِدُوْنَ: سَمَدَ يَسْمُدُ سُمُوْدًا (ن) کھیل کود میں مشغول ہونا، غافل ہونا، گانا، تکبر سے سر اٹھا کر چلنا۔ یعنی بجائے رونے کے تم کھیل کود، گانے بجانے اور اپنے تکبر میں غافل رہ کر ہنستے پھرتے ہو۔