تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 24،23)كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ بِالنُّذُرِ …: صالح علیہ السلام کی قوم ثمود نے اپنے رسول کو نہ ماننے کی تین وجہیں بیان کیں، ایک یہ کہ یہ بشر ہے (دیکھیے بنی اسرائیل: ۹۴)، دوسری یہ کہ بشر بھی ہم جیسا عام بشر، کوئی سردار یا سرمایہ دار نہیں (دیکھیے ص: ۸) اور تیسری یہ کہ یہ اکیلا آدمی ہے، اس کے ساتھ کوئی جتھا یا پارٹی نہیں ہے۔

اِنَّاۤ اِذًا لَّفِيْ ضَلٰلٍ وَّ سُعُرٍ: سُعُرٍ جنون، دیوانگی۔ ضَلٰلٍ اور سُعُرٍ پر تنوین تعظیم کی ہے اس لیے ترجمہ بڑی گمراہی اور بڑی دیوانگی کیا گیا ہے۔



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.