تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 27) وَ يَبْقٰى وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلٰلِ وَ الْاِكْرَامِ: الْجَلٰلِ کا معنی عظمت و کبریائی ہے اور الْاِكْرَامِ أَكْرَمَ يُكْرِمُ (افعال) کا مصدر ہے۔ اللہ تعالیٰ کے ذُوالإِْكْرَامِ ہونے کا ایک مطلب یہ ہے کہ عزت دینے والا وہی ہے، کوئی اور نہیں، جیسے فرمایا: «وَ مَنْ يُّهِنِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنْ مُّكْرِمٍ» ‏‏‏‏ [ الحج: ۱۸ ] اور جسے اللہ ذلیل کر دے پھر اسے کوئی عزت دینے والا نہیں۔ اور دوسرا مطلب یہ ہے کہ اس کا حق ہے کہ اس کا اکرام کیا جائے، اس کے بندے اس کی توحید و تسبیح اور عبادت کے ساتھ اس کا اکرام کرتے ہیں۔



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.