تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 32) فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ: اس نظام عالم کو درہم برہم کر کے قیامت برپا کرنا، ان دونوں جماعتوں سے حساب لینا، پھر اس کے مطابق جزا و سزا دینا اللہ تعالیٰ کے عدل اور اس کی عظیم قدرت کا اظہار بھی ہے اور اہلِ ایمان کے لیے بہت بڑی نعمت بھی، جس کے متعلق فرمایا: «فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ» ‏‏‏‏ کہ تم دونوں اپنے رب کی نعمتوں میں سے کس کس کو جھٹلاؤ گے؟