تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 64) مُدْهَآمَّتٰنِ: اِدْهَمَّ يَدْهَمُّ اِدْهِمَامًا (افعلال) سیاہ ہونا اور اِدْهَامَّ يَدْهَامُّ اِدْهِيْمَامًا (افعیلال) بہت سیاہ ہونا۔ یعنی وہ دونوں باغ گہرے سبز ہوں گے جیسے بہت سیاہ ہوں۔ پہلے دو باغوں میں شاخوں اور پتوں کی کثرت کا ذکر ہے جن کے ضمن میں ان کا گہرا سبز ہونا خود بخود آ جاتا ہے اور یہاں صرف ان کے گہرے سبز رنگ کا ذکر ہے۔



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.