تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 18)اِنَّ الْمُصَّدِّقِيْنَ وَ الْمُصَّدِّقٰتِ: الْمُصَّدِّقِيْنَ اصل میں باب تفعّل سے اَلْمُتَصَدِّقِيْنَ ہے، تاء کو صاد سے بدل کر صاد میں ادغام کر دیا۔ صاد کی تشدید سے صدقے میں مبالغے اور کثرت کا اظہار مقصود ہے، یعنی بہت صدقہ کرنے والے مرد اور بہت صدقہ کرنے والی عورتیں۔ الْمُزَّمِّلُ اور الْمُدَّثِّرُ میں بھی ایسے ہی ہے۔

وَ اَقْرَضُوا اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا …: یہاں ایک سوال ہے کہ اَقْرَضُوا اللّٰهَ فعل کا الْمُصَّدِّقِيْنَ اسم فاعل پر عطف کس طرح ڈالا گیا ہے؟ اس کے جوابات میں سے ایک جواب یہ ہے کہ الْمُصَّدِّقِيْنَ دراصل اَلَّذِيْنَ تَصَدَّقُوْا کے معنی میں ہے، اس لیے اَقْرَضُوا کا عطف تَصَدَّقُوْا پر ہے جو مُتَصَدِّقِيْنَ کے ضمن میں موجود ہے۔ مُتَصَدِّقِيْنَ کو اسم فاعل کی صورت میں دوام کے اظہار کے لیے لایا گیا ہے۔ اس آیت کی تفسیر کے لیے اسی سورت کی آیت (۱۱)کی تفسیر دیکھیے۔ البتہ یہاں الْمُصَّدِّقِيْنَ کے لفظ میں صدقے کی کثرت اور اس پر دوام کی بات اس سے زائد ہے۔



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.