تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 39) اَمْ لَكُمْ اَيْمَانٌ عَلَيْنَا بَالِغَةٌ …: اَيْمَانٌ يَمِيْنٌ کی جمع ہے، قسم، حلفیہ عہد۔ فرمایا، یا پھر تمھارے پاس ہمارے کوئی حلفیہ عہد ہوں جو قیامت تک کے لیے ہوں کہ تمھیں وہی ملے گا جو تم فیصلہ کرو گے۔ ظاہر ہے ہمارا عہد اگر ہے بھی تو ان سے ہے جو ایمان اور عمل صالح سے متصف ہیں، مجرموں اور ظالموں سے تو ہمارا کوئی عہد ہے ہی نہیں، جیسا کہ فرمایا: «‏‏‏‏لَا يَنَالُ عَهْدِي الظّٰلِمِيْنَ» ‏‏‏‏ [ البقرۃ: ۱۲۴ ] میرا عہد ظالموں کو نہیں پہنچتا۔



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.