تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 50) فَاجْتَبٰىهُ رَبُّهٗ فَجَعَلَهٗ مِنَ الصّٰلِحِيْنَ: چنے ہوئے تو پہلے بھی تھے، اب ان کا مرتبہ اور بڑھا دیا اور انھیں اعلیٰ درجے کے نیک اور صالح بندوں میں داخل کر دیا۔ ابن عباس رضی اللہ عنھما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: [ مَا يَنْبَغِيْ لِعَبْدٍ أَنْ يَّقُوْلَ إِنِّيْ خَيْرٌ مِّنْ يُوْنُسَ بْنِ مَتّٰی ] [ بخاري، الأنبیاء، باب قول اللّٰہ تعالٰی: «‏‏‏‏و إن یونس…»: ۳۴۱۳] کسی بندے کو لائق نہیں کہ وہ کہے میں یونس بن متیّٰ سے بہتر ہوں۔



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.