تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 12) وَ بَنَيْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًا …: آدمی کے نیچے اور گردو پیش کے عجائب کے بعد اوپر کے عجائب کی طرف توجہ دلائی۔ فرمایا ہم نے تمھارے اوپر سات مضبوط آسمان بنائے جن میں نہ شگاف ہے نہ کوئی کمزوری، نہ گرتے ہیں نہ وہاں کسی شیطان کا دخل ہے۔ شِدَادًا شَدِيْدَةٌ کی جمع ہے، محکم، مضبوط۔



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.