تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 32تا34) حَدَآىِٕقَ وَ اَعْنَابًا …: حَدَآىِٕقَ حَدِيْقَةٌ کی جمع ہے، وہ باغ جس کے گرد چار دیواری ہو۔ اَعْنَابًا عِنَبٌ کی جمع ہے۔ انگور کو پھلوں میں ایک خصوصیت حاصل ہے، اس لیے اس کا ذکر خاص طور پر فرمایا۔ اَعْنَابًا جمع لانے کا مطلب ہے کہ انگور کی بہت سی اقسام ہوں گی۔ كَوَاعِبَ كَاعِبٌ کی جمع ہے، وہ نوجوان لڑکی جس کا سینہ ایسے ابھرا ہوا ہو جیسے کعب یعنی ٹخنہ۔ اَتْرَابًا تِرْبٌ (تاء کے کسرہ کے ساتھ) کی جمع ہے، مٹی میں ساتھ کھیلنے والے ہم عمر۔ آپس میں ہم عمر ہوں گی یا اپنے خاوندوں کی ہم عمر ہوں گی۔



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.