تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 9،8) قُلُوْبٌ يَّوْمَىِٕذٍ وَّاجِفَةٌ …: کئی دل اس دن دھڑک رہے ہوں گے، یعنی سخت خوف زدہ ہوں گے۔ کئی دل اس لیے فرمایا کہ صالح مومن اس دن کی گھبراہٹ سے محفوظ رہیں گے، جیساکہ فرمایا: «‏‏‏‏لَا يَحْزُنُهُمُ الْفَزَعُ الْاَكْبَرُ» ‏‏‏‏ [ الأنبیاء: ۱۰۳ ] (اس دن)سب سے بڑی گھبراہٹ انھیں غمگین نہیں کرے گی۔ دلوں اور آنکھوں کا حال بیان کرنے سے اس دن کفار کی ظاہری اور باطنی پریشانی کی مکمل تصویر سامنے آگئی۔



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.