تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 23) وَ لَقَدْ رَاٰهُ بِالْاُفُقِ الْمُبِيْنِ: روشن کنارے سے مراد آسمان کا مشرقی کنارا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جبریل علیہ السلام کو ان کی اصل صورت میں دو مرتبہ دیکھا ہے، ایک دفعہ زمین پر اور دوسری دفعہ آسمان پر۔ (دیکھیے نجم:۱ تا ۱۸) یہاں پہلی مرتبہ کا ذکر ہوا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جبریل علیہ السلام کو ان کی اصل صورت میں دیکھا، ان کے چھ سو پر تھے اور پورا افق ان سے بھرا ہوا تھا۔ [ دیکھیے بخاري، بدء الخلق، باب إذا قال أحدکم أمین…: ۳۲۳۲ تا ۳۲۳۵ ]



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.