تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 13،12) وَ يَصْلٰى سَعِيْرًا (12) اِنَّهٗ كَانَ فِيْۤ اَهْلِهٖ مَسْرُوْرًا: اسے دنیا میں آخرت کا کوئی خوف نہ تھا، وہ اپنے بیوی بچوں اور دنیا کی نعمتوں میں ایسا مگن اور خوش تھا کہ پروردگار کے پاس حاضری کو بھول ہی گیا۔ نتیجہ یہ کہ آج جہنم کی بھڑکتی ہوئی آگ میں داخل ہوگا۔ اس کے برعکس اہل ایمان اپنی دنیا میں گزری ہوئی زندگی کو یاد کرکے کہیں گے: «‏‏‏‏اِنَّا كُنَّا قَبْلُ فِيْۤ اَهْلِنَا مُشْفِقِيْنَ» ‏‏‏‏ [ الطور: ۲۶ ] ہم اس سے پہلے اپنے گھر والوں میں ڈرنے والے تھے (کہ انجام کیا ہوگا)؟ آج وہ اپنے گھر خوش خوش لوٹیں گے، فرمایا: «‏‏‏‏وَ يَنْقَلِبُ اِلٰۤى اَهْلِهٖ مَسْرُوْرًا» ‏‏‏‏ [ الانشقاق: ۹ ] اور وہ اپنے گھر کی طرف خوش خوش واپس لوٹے گا۔



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.