تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 11) فَلَا اقْتَحَمَ الْعَقَبَةَ: اللہ تعالیٰ نے انسان کو جو مال کی نعمت عطا فرمائی ہے اس کا تقاضا یہ نہ تھا کہ اسے ناحق اڑاتا، بلکہ یہ تھا کہ وہ بلندیاں جو سخت جدو جہد سے حاصل ہوتی ہیں انھیں سر کرنے کے لیے مشکل گھاٹی میں بے دریغ گھس جاتا، مگر اس نے اس مشکل گھاٹی میں گھسنے کی جرأت ہی نہیں کی۔ مشکل گھاٹی اس لیے فرمایا کہ نفس کو ان کاموں کا سرانجام دینا دشوار ہوتا ہے۔ الْعَقَبَةَ کے معنی ہیں گھاٹی، پہاڑ پر چڑھنے کا مشکل راستہ۔



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.