تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 15) وَ لَا يَخَافُ عُقْبٰهَا: هَا ضمیر کا مرجع وہ دَمْدَمَةٌ ہے جو فَدَمْدَمَ عَلَيْهِمْ رَبُّهُمْ کے ضمن میں موجود ہے۔ یعنی دنیا کے بادشاہ کسی کو قتل کرتے ہیں تو ڈرتے ہیں کہ نامعلوم اس کا انجام کیا ہوگا؟ مقتول کا کوئی وارث بدلا لینے کے لیے نہ اٹھ کھڑا ہو یا ملک میں بغاوت نہ ہو جائے، لیکن اللہ تعالیٰ کو ایسا کوئی خطرہ نہیں۔



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.