تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 12) اِنَّ عَلَيْنَا لَلْهُدٰى: دوسری جگہ فرمایا: «قُلْ اِنَّ هُدَى اللّٰهِ هُوَ الْهُدٰى» ‏‏‏‏ [ البقرۃ: ۱۲۰ ] کہہ دے اللہ کی ہدایت ہی اصل ہدایت ہے۔ یعنی جو راستے لوگوں نے اپنی مرضی سے یا آبا و اجداد کو دیکھ کر یا غیر قوموں کی نقل کرتے ہوئے اختیار کیے ہیں وہ چونکہ اللہ کی طرف سے نہیں ہیں، اس لیے کتنے بھی خوش نما ہوں ہدایت نہیں، ضلالت ہیں۔ اللہ کی ہدایت وہ ہے جو خود اس کی طرف سے آئی ہو اور وہ صرف قرآن مجید ہے یا حدیثِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ۔



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.