تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 3،2) مَا الْقَارِعَةُ (2) وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْقَارِعَةُ: یعنی وہ اَلْقَارِعَةُ کیا ہے؟ کس قدر عجیب اور کتنی خوف ناک ہے؟ تجھے کس چیز نے معلوم کروایا کہ وہ قارعہ کیا چیز ہے؟ یعنی وہ اتنی عظیم الشان اور عجیب و غریب ہے کہ مخلوق میں سے کوئی اس کی شدت و عظمت جانتا ہی نہیں کہ تجھے بتائے۔ ہاں، اللہ تعالیٰ سب کچھ جانتا ہے، اس لیے اس نے خود ہی اگلی آیت میں اپنے فضل سے اس کا کچھ حال بیان فرما دیا۔



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.