تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 11) نَارٌ حَامِيَةٌ: حَامِيَةٌ حَمِيَ يَحْمٰي حَمْيًا (س) (گرم ہونا) سے اسم فاعل ہے، یعنی وہ ہاویہ صرف ایک بے انتہا گہرا گڑھا ہی نہیں بلکہ سراسر آگ ہے، جو سخت گرم ہے۔ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: [ نَارُكُمْ جُزْءٌ مِّنْ سَبْعِيْنَ جُزْءًا مِّنْ نَارِ جَهَنَّمَ ] [ بخاري، بدء الخلق، باب صفۃ النار وأنھا مخلوقۃ: ۳۲۶۵] تمھاری آگ جہنم کی آگ کے ستر (۷۰) حصوں میں سے ایک حصہ ہے۔ اللہ ہمیں اس سے محفوظ رکھے۔ (آمین)



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.