تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 45) یعنی کسی بھی مصیبت کے برداشت کرنے میں ان دو چیزوں کا سہارا لو۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو جب اچانک کوئی حادثہ پیش آتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھتے۔ [ أبو داوٗد، التطوع، باب وقت قیام النبی صلی اللہ علیہ وسلم من اللیل: ۱۳۱۹، و حسنہ الألبانی، عن حذیفۃ رضی اللہ عنہ ] اہل علم نے فرمایا: صبر تین قسم پر ہے، مصیبت پر صبر، اللہ تعالیٰ کی اطاعت پر صبر اور نافرمانی سے بچنے پر صبر۔



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.