تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 15) دیکھیے سورۂ بقرہ کی آیت (۲۵) کی تفسیر۔ اس آیت میں مذکور لفظ رِضْوَانٌ رَضِيَ يَرْضَي (س) ناقص واوی سے مصدر ہے، اس کا مصدر رِضًا بھی آتا ہے، مگر رِضْوَانٌ میں حروف زیادہ ہونے اور تنوین برائے تعظیم ہونے کی وجہ سے ترجمہ عظیم خوشنودی کیا گیا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ نعمت جنت کی تمام نعمتوں سے اعلیٰ ہے، اللہ نے فرمایا: «وَ رِضْوَانٌ مِّنَ اللّٰهِ اَكْبَرُ» ‏‏‏‏ [التوبۃ: ۷۲ ] اور اللہ کی طرف سے تھوڑی سی خوشنودی سب سے بڑی ہے۔



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.