تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 54) مطلب یہ ہے کہ ابراہیم علیہ السلام کے بیٹے اسحاق علیہ السلام کی اولاد میں مدت دراز تک نبوت اور بادشاہت رہی ہے اور داؤد و سلیمان علیھما السلام اور دوسرے اولوا العزم پیغمبر ہو گزرے ہیں، اب بنو اسماعیل میں سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نبوت و رسالت سے سرفراز فرما دیا گیا ہے تو یہ کیوں حسد کر رہے ہیں؟! یہاں مِنْ فَضْلِهٖ سے مراد نبوت اور دین و دنیا کی وہ عزت ہے جو نبوت کی برکت سے حاصل ہوئی۔ الْكِتٰبَ سے مراد کتاب الٰہی اور وَ الْحِكْمَةَ سے اس کا فہم اور اس پر عمل کرنا مراد ہے اور مُلْكًا عَظِيْمًا سے مراد سلطنت اور غلبہ و اقتدار ہے۔ (رازی، ابن کثیر)



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.