تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 48) يَعْرِفُوْنَهُمْ بِسِيْمٰىهُمْ: کہ یہ جہنمی ہیں، یا جن کو وہ دنیا میں پہچانتے ہوں گے۔

مَاۤ اَغْنٰى عَنْكُمْ جَمْعُكُمْ: رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن اہل نار میں سے اس شخص کو لایا جائے گا جو دنیا میں سب سے زیادہ خوش حال تھا، پھر اسے آگ میں ایک غوطہ دیا جائے گا، پھر کہا جائے گا: اے ابن آدم! تو نے کبھی کوئی آرام دیکھا تھا؟ وہ کہے گا: نہیں، اﷲ کی قسم! اے میرے رب! [ مسلم، صفات المنافقین واحکامہم، باب صبغ أنعم أہل الدنیا فی النار……: ۲۸۰۷ ]



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.